نگران وزیراعلیٰ کیلئے جتنا ہوم ورک ہونا چاہیے تھا نہیں ہو سکا: میاں محمود الرشید

11:05 PM, 30 May, 2018

لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ناصر خان کھوسہ کے نام پر شدید ردعمل آیا کہ نگران وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ بنتے تو یہ ن لیگ کا تسلسل ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پارٹی کی ہدایت پر دونوں نام تجویز کیے گئے، ایک نام ڈراپ ہوا دوسرے کا انتخاب کرلیا گیا، نگران وزیراعلیٰ کیلئے جتنا ہوم ورک ہونا چاہیے تھا نہیں ہو سکا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا
 انہوں نے مزید کہا کہ ابھی دستخط نہیں کیے نیا نام دیا جا سکتا ہے، نگران حکومت کا غیر جانبدار ہونا بہت ضروری ہے، اتفاق رائے نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، ابھی تک نگران وزیراعلیٰ سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعلان
 واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہوا تھا، لیکن پاکستان تحریک انصاف نے یوٹرن کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں