فلم ”ویرے دی ویڈنگ “ کی پاکستان ریلیز پر پابندی

10:29 PM, 30 May, 2018

اسلام آباد: بولڈ مناظر اور ڈائیلاگ کی وجہ سے مرکزی سنسر بورڈ نے با لی وڈ فلم ”ویرے دی ویڈنگ “ کی پاکستان ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے،فیصلہ فلم میں موجود سین اور ڈائیلاگ کے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطاق سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے چیئرمین دانیال گیلانی کہتے ہیں کہ بورڈ کے اراکین نے فلم سنسر شپ کوڈ 1980 کے تحت متفقہ طور پر اس فلم کو پاکستان میں عام ریلیز کے لیے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔تاپسی پنوکا نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار

خیال رہے ”ویرے دی ویڈنگ“ میں کرینہ کپور اور سونم کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں اور یہ دہلی سے تعلق رکھنے والی 4 سہیلیوں کے گرد گھومتی جنھیں شادی کی تیاریوں کے دوران نشیب و فراز کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔کرن جوہر نے فلم میں "ماں " کے کردار کیلئے کرینہ کپور ’کو منتخب کر لیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 



مزیدخبریں