گوگل دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا

09:00 PM, 30 May, 2018

نیویارک : ٹیکنالوجی کی دنیا میں گوگل نے معروف کمپنی ایپل کو مات دے دی اور  دنیا کا نمبر ون ویلیوایبل برانڈ بن گیا۔

گلوبل برانڈ کنسلٹنسی کی نئی تحقیق کے مطابق دنیائے ٹیکنالوجی میں سرچ پروڈکٹ نے ہارڈ ویئر پروڈکٹ کو مات دے دی ہے۔گوگل کی برانڈ ویلیو 302 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے جبکہ ایپل کی برانڈ ویلیو 301 ارب ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ایپل نے سام سنگ کے خلاف مقدمہ جیت لیا



 تیسرے نمبر پر 208 ارب ڈالر کے ساتھ ایمازون اور 201 ارب ڈالر کے ساتھ مائیکروسافٹ چوتھے نمبر ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ تمام کمپنیوں کا تعلق امریکا سے ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں