ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری

ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری
کیپشن: image by facebook

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری کردی۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک بھر میں بینکوں کی 1535 شاخیں نئے نوٹ جاری کرنے کی مجاز ہوں گی۔

پنجاب میں 792، سندھ میں  402، خیبرپختوانخواہ میں 226، بلوچستان میں 66 شاخیں  نئے نوٹ جاری کریں گی جب کہ اسلام آباد میں 36 اور آزاد جموں و کشمیر کے 13 شاخیں نئے نوٹ جاری کرنے کی مجاز ہیں۔

بذریعہ ایس ایم ایس نئے نوٹ حاصل کرنے کا طریقہ:

عید الفطر کے موقع پر یکم جون سے 14 جون تک نئے نوٹ جاری کیے جائیں گے اور بذریعہ ایس ایم ایس نوٹ حاصل کرنے والے صارفین اپنا شناختی کارڈ نمبر اور اپنی منتخب کردہ برانچ کا کوڈ نمبر 8877 پر میسج کریں۔ 

برانچ کا کوڈ صارفین اوپر دی گئی بینکوں کی فہرست سے حاصل کرسکتے ہیں۔میسج کرنے کے بعد صارف کو ایک ٹرانزیکشن نمبر موصول ہوگا جس میں دی گئی تاریخ پر متعلقہ بینک برانچ میں اپنے اصل شناختی کارڈ بمعہ فوٹو اسٹیٹ کاپی پیش کر کے نئے نوٹ حاصل کیے جاسکیں گے۔

ایس ایم ایس سروس کے تحت ہر صارف کو مساوی مالیت کے متبادل 10 روپے کے تین پیکٹ، 50 اور 100 روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ فراہم کیا جائے گا۔

ایک شناختی کارڈ نمبر پر صرف ایک مرتبہ ہی نوٹ جاری کیے جائیں گے اور ایک سے زیادہ ایس ایم ایس کرنے پر مزید ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

ایک موبائل نمبر سے ایک شناختی کارڈ نمبر ہی ایس ایم ایس کیا جاسکتا ہے، دوسرے شناختی کارڈ کے لیے دوسرے موبائل نمبرکا استعمال کرنا ہوگا بصورت دیگر اسٹیٹ بینک کے خود کار نظام کے تحت ٹرانزیکشن کوڈ جاری نہیں ہوگا۔

میسج میں دی گئی تاریخ پر نئے نوٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں ٹرانزیکشن کوڈ ناقابل استعمال ہوگا۔