دتہ خیل میں دھماکا، کتنے افراد شہید ہوئے؟ جانیئے

06:49 PM, 30 May, 2018

میرانشاہ: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا، شہید ہونے والوں میں لانس نائیک مومن علی اور سپاہی سلیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سردار اکبر، شاکر اور عاصم مختیار شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ کا قیادت پر بھرپور اعتماد کا اعلان
 سیکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا
 
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں