بھارتی فلموں پر پابندی،’نا بینڈ نا باراتی‘ کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

05:45 PM, 30 May, 2018

لاہور:پاکستانی اداکار میکال ذالفقار کی فلم ’نا بینڈ نا باراتی‘ کو اب سینما گھروں میں بتائی گئی ریلیز تاریخ سے قبل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

فلم نا بینڈ نا باراتی کو اس سے قبل 6 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب فلم عیدالفطر پر سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

اس فلم کو جلد ریلیز کرنے کا فیصلہ اس وقت آیا جب وزارت اطلاعات نے عید کے موقع پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا تاکہ پاکستانی فلموں کو عیدالفطر اور عیدالضحیٰ کے موقع پر بھارتی فلموں سے زیادہ پذیرائی ملے۔

اس حوالے سے فلم کے پروڈیوسر زین فاروقی نے کہا کہ اب جب کہ بھارتی فلمیں اس تاریخ پر ریلیز ہورہی ہیں جب ہم اپنی فلم کو ریلیز کررہے تھےتو ہم نے اپنی فلم کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت اطلاعات کے فیصلے کے بعد امید ہے ہماری کامیڈی فلم عید پر خوب دیکھی جائے گی ۔

خیال رہے کہ فلم ’نا بینڈ نا باراتی‘ میں میکال ذالفقار اور علی کاظمی کے علاوہ قوی خان، عتیقہ اوڈھو اور عذرہ محی الدین جیسے معروف اداکار بھی شامل ہیں , اس فلم کی کہانی دو بھائیوں پر مبنی ہے جو ہمیشہ کسی نہ کسی مسائل میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
 


 

مزیدخبریں