کوئٹہ ایئرپورٹ توسیع منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئی ہے: وزیراعظم

05:19 PM, 30 May, 2018

کوئٹہ: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 2013 میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ تمام ملکی ایئرپورٹس کی توسیع اور تزئین و آرائش کی جائے گی۔

کوئٹہ ایئرپورٹ توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ توسیع منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئی ہے، کوئٹہ ایئرپورٹ پر اب 777 طیارے بھی لینڈ کرسکیں گے۔ سردار مہتاب اور سی اے اے ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا
 شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر توسیعی منصوبے کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں شروع ہوچکی ہیں، ہم نے جو بھی ترقیاتی منصوبے شروع کئے انہیں مکمل بھی کئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فاروق ستار نے الیکشن کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا
 وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن آچکا ہے اب صرف ترقی کیلئے کام کرنا ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی اور عالمی روابط کو فروغ ملے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں