لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے کچھ دیر میں نیا نام تجویز کریں گے۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئےناصرسعید کھوسہ کا نام فائنل
واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر سعید کھوسہ کا نام فائنل ہوا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میاں محمود الرشید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کھوسہ اچھی شہرت کی حامل شخصیت ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں