لاہور: لاہور کے علاقے مزنگ میں موجود فاطمہ جناح ڈگری کالج فار گرلز میں امتحانات کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب کالج انتظامیہ بھی من مانی پر اتر آئی اور بچوں کے مستقبل سے کھلوڑا کرنے لگی۔
کالج انتظامیہ طلبا سے پیپر مقررہ پر وقت لینے کی بجائے روایتی سُستی کا مظاہرہ کرتی ہے اور بعد میں طلبا کو تنگ کیا جاتا ہے اور پیپر مقررہ کردہ وقت سے پہلے واپس لے لیتی ہے۔
کالج انتظامیہ کے اس اقدام پر طلبا اور والدین سراپا احتجاج بن گئے اور کالج کے باہر انتظامیہ کے ناروا سلوک کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سمیت سیکریٹری تعلیم سے انصاف کی اپیل کی کہ کالج انتظامیہ کو اس طرح کے اقدام سے روکا جائے ورنہ بچوں کا قیمتی سال ضائع ہو جائے گا تاہم بعد میں کالج پرنسپل کی یقین دہانی پر والدین نے احتجاج ختم کر دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں