کابل، وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب دھماکا اور فائرنگ

01:14 PM, 30 May, 2018

کابل: خبر ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب دھماکا اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری مقدار جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہو گئی ہیں ۔ تاحال ابھی کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے 22 مئی کو افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں بارود سے بھری ایک منی وین کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور کم سے کم چالیس زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں خشک سالی سے فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ

افغان حکام کے مطابق بارود سے بھری یہ وین ایک بس اسٹیشن کے قریب کھڑی ملی تھی۔ اس کی اطلاع پاکر سکیورٹی اہلکار وہاں پہنچے تھے اور وہ اس میں رکھے بارود کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران میں وہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں