کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ سمندری ہواؤں کی بندش اور بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دن 12 بجے ہی شہر کا درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے جب کہ ہیٹ انڈیکس 45 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
مزید پڑھیں: میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے، وزیراعظم
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا بالکل بند ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 7 فیصد ہے۔ آج شہر میں سال کا گرم ترین دن ہ وسکتا ہے اور درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے۔ شدید گرمی کی یہ لہر جمعرات کو بھی برقرار رہے گی اور جمعے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہو گی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طور پر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں۔ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کیا جائے۔ اس کے علاوہ باہر نکلتے وقت چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے پولیس کی مسافر بس پر فائرنگ، 3 افراد زخمی
حیدرآباد ، داوو، سکھر ، جیکب آباد، موہن جو دڑو ، روہڑی میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا۔ لاہور میں رات گئے ہوائیں چلنے سے پارہ نیچے آ گیا۔۔ درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان اور فیصل آباد بھی گرمی کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب میں پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں