راولپنڈی: موٹروے پولیس بھی ڈولفن فورس کے نقشے قدم پر چل پڑی۔ اسلام آباد ٹول پلازہ پر نہ رکنے والی بس پر موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے بس کنڈیکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
موٹروے پولیس اہلکاروں نے بس کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈائیور نے بس نہ روکی تو موٹروے پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کھول دی۔ ڈی آئی جی موٹروے نے فائرنگ کرنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں: میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے، وزیراعظم
یاد رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے شاد باغ میں ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے 14 سالہ نوجوان سلیم جاں بحق ہو گیا تھا۔ لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا تاہم ڈولفن اہلکاروں کو بچا لیا اور مقدمے میں کسی اہلکار کو نامزد نہیں کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں