روسی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹر تباہ کر رہا ہے : ایف بی آئی

12:02 AM, 30 May, 2018

واشنگٹن: امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بورڈ آف انویسٹی گیشن ( ایف بی آئی ) نے دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والی کمپنیوں اور صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ایک روسی مال ویئر پروگرام راؤٹرز کے ذریعے کمپیوٹرز میں وائرس منتقل کر رہا ہے اور سسٹمز کو متاثر کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی نے اعلان کیا کہ مذکورہ مال ویئر ویب ٹریفک کو بلاک کرنے، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈیوائس کو مکمل طور پر بند کردینے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایف بی آئی کے مطابق اس کے حل کے لیے ابتدائی طور پر صارفین اور کمپنیاں انٹرنیٹ سے منسلک اپنے راؤٹرز کو ایک بار ری بوٹ کرلیں اور پھر تھوڑی دیر بعد آن کرلیں تو مسئلہ عارضی طور پر حل جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے: محمد الماساری
 دوسری جانب صارفین کو ڈیوائس کے فرم ویئر کو اپ گریڈ کرنے اور پاس ورڈ تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی اور یورپیئن انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ کے مطابق اسی گروپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کا ڈیٹا ہیک کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آصف زرداری اور فریال تالپور کبھی بلاول کو کام نہیں کرنے دیں گے: فہمیدہ مرزا
 
  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں