ٹوئٹر پر نئے ایموجیز کی آمد ، کل تعداد 239 ہو گئی

لندن: سوشل میڈیا اور اس ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر انٹرنیٹ اور سمارٹ فون صارف ایموجی کے بغیر اپنی چیٹ کو نامکمل محسوس کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور سافٹ ویئر صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ ایموجی پیش کر رہے ہیں۔

اسی لیے سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ”ٹوئیٹر “ نے بھی صارفین کے احساسات کو بہتر طور پر بیان کرنے کیلئے مزید 69 ایموجی متعارف کرادیئے جس کے بعد ٹوئیٹر میں ٹوئیٹ ایموجیز کی مجموعی تعداد 239 ہوگئی۔ٹوئیٹر نے ان ایموجی کو 5.0 ورڑن کے تحت ریلیز کیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ٹوئیٹر پر ایموجی کی مجموعی تعداد 239 ہوگئی ہے۔ٹوئیٹر کی جانب سے متعارف ہونے والے ایموجی ویب ورڑن کیلئے تو فوری طور پر دستیاب ہیں لیکن اسمارٹ فون صارفین کو اس سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔