خبردار ! رمضان میں سیگریٹ نوشی آپ کی جان لے سکتی ہے

لاہور: رمضان المبارک کے دورا ن سیگریٹ کے عادی افراد دن بھر انتظار کرنے کے بعد افطار کے فوری بعد سیگریٹ پیتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں۔

10:00 PM, 30 May, 2017

لاہور: رمضان المبارک کے دورا ن سیگریٹ کے عادی افراد دن بھر انتظار کرنے کے بعد افطار کے فوری بعد سیگریٹ پیتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ روزہ افطار کرنے کے بعد سگریٹ پینے سے زیادہ خطرناک عمل کوئی نہیں۔
جی ہاں، ماہرین کا کہنا ہے کہ افطاری کے وقت جسم کو پانی، گلوکوز اور آکسیجن کی سخت ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں سگریٹ کے ایک کش سے شریانیں سکڑ جاتی ہیں اور خون میں آکسیجن مناسب مقدار میں جذب نہیں ہوتی، خون گاڑھا ہو جاتا ہے جس سے اسکے جمنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اس سے دل کی دھڑکن بے ربط ہو جاتی ہے، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی مقدار بڑھ جاتی ہے ، جس سے دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ کئی بڑھ جاتا ہے۔
ترکی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں افطار کے فوری بعد سگریٹ نوشی دل کی بیماریوں میں مبتلا کر سکتی ہے اور ساتھ ساتھ یہ جسمانی جھٹکوں کے علاوہ ہاتھ پاو¿ں میں کپکپاہٹ کا باعث بھی بننے لگتی ہے۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ رمضان میں سگریٹ نوشی سے خون کی شریانوں کی دیواروں کو شدید نقصان پہنچتا ہے جو باقی سال بھر پہنچنے والے نقصان سے کہیں زیادہ ہوتا ہے ، طویل وقفے کے بعد سگریٹ پینے سے جسم کا تمام مدافعتی نظام درہم برہم ہوجاتا ہے تاہم افطار کے تھوڑے وقفے سے سگریٹ پینے پرایسا نہیں ہوتا۔طبی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان میں دل کے امراض کے سبب اموات میں اضافہ ہو جاتا ہے اوراسی سلسلے میں سگریٹ نوشی بھی اچانک موت کا سبب بن سکتی ہے۔

مزیدخبریں