برمنگھم : چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز سے قبل پاکستانی ٹیم کو شدید دھچکا لگ گیا ہے .قومی ٹیم کے پیسر وہاب ریاض انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ کافی پریشان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض کو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں ۔
چار جون کومیگا ایونٹ کا سب سے اہم میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس کا پوری دنیا انتظار کررہی ہے ۔بڑے میچ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ۔برمنگھم میں بارش کے باوجود بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس میں مصروف پاکستانی ٹیم کی تیاریوں کو اس وقت دھچکا لگا جب وہاب ریاض ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔
فاسٹ باؤلر وہاب ریاض گھٹنے میں تکلیف کے باعث باؤلنگ پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے تاہم جم ٹریننگ کے بعد وہاب نے رننگ بھی کی۔
ذرائع کے مطابق فاسٹ باؤلر کے پٹھوں میں معمولی کھنچاؤ ہے لیکن ٹیم مینجمنٹ پرامید ہے کہ بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل وہاب ریاض مکمل فٹ ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ وہاب ریاض پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر ہیں اور آخری اوورز میں اپنی پٌیس اور ریورس سوئنگ کی وجہ سے پاکستانی باؤلنگ لائن کی جان سمجھے جاتے ہیں ۔وہاب ریاض نے ورلڈکپ 2015 میں آسٹریلوی بلے باز شین واٹسن کو یادگار اسپل کیا جس سے ان کی شہرت کو دوام ملا ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں