بجٹ بارے پارلیمنٹیرنیز کی تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے، اسحاق ڈار

بجٹ بارے پارلیمنٹیرنیز کی تعمیری تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانا اور ان کی ضروریات پوری کرنا نئے بجٹ کی اہم ترجیحات ہیں۔وہ منگل کے روز اسلام آباد میں خزانہ ڈویژن سے متعلقہ معاملات کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ کی طرح رواں سال بھی بجٹ کی تیاری کے دوران تمام فریقوں اور ماہرین سے جامع مشاورت کی ۔

وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کے حکام سے کہا کہ وہ رواں مالی سال کا ہدف حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کریںاور تمام ضروری کوششیں جاری رکھیں۔اس موقع پر اسحق ڈار نے بجٹ کو کامیابی سے تیار کرنے اور مالیاتی بل 2017 پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر خزانہ ڈویژن کے حکام کو مبارکباد دی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی جانب سے تمام مفید سفارشات کو خوش آمدید کہا جائے گا اور بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل ان پر مناسب مشاورت کی جائے گی.
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں