پرینیتی چوپڑا کی دوستوں نے ان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پرینیتی چوپڑا کی دوستوں نے ان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

پرینیتی چوپڑا کی دوستوں نے ان کا جھوٹ بے نقاب کر دیا

نئی دہلی :  بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے  کچھ روز قبل کہا تھا  کہ وہ اتنی غریب تھیں کہ سائیکل پر سکول جاتی تھیں  کیونکہ ان کے پاساتنا  کرایہ دینے کیلئے پیسے نہیں ہوتے تھےکہ وہ رکشے ی بس میں سکول جا سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں سکول جاتے ہوئے کس طرح راستے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔اب وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں اور پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی غربت کے بارے میں جو کہانی بیان کی وہ بھی جھوٹ ہے اور ان کے کچھ  دوستوں نے ان کا پول کھو ل دیا۔

ان کے سکول میں پڑھنے والے ایک طالب علم ”کھنو گپتا“ نے لکھا ”شرم کرو, امیر گھرانے کی لڑکی ہو   اور کیمرے کے سامنے  جھوٹ بول رہی ہوں۔ میرے خیال سے سلیبرٹی بننے کا شائد یہی مطلب ہوتا ہے کہ پیسے اور گاڑی نہ ہونے سے متعلق جھوٹی کہانی بنا لو وغیرہ وغیرہ میں بھی اسی سکول میں پڑھا ہوں اور وہ کار بھی مجھے یاد ہے جو اس کے والد کے پاس تھی۔ جبکہ اس دور میں سائیکل پر سکول آنا ایک ٹرینڈ تھا اور وہ بھی امیر لوگوں کا، ہر کوئی سائیکل نہیں خرید سکتا تھا۔“

ایک اور لڑکی آیوشی بنسال نے لکھا ”مجھے اب بھی یاد ہے یہ سکول کی ہیڈ گرل بن کر بہت متکبر تھی۔ اور اب یہ بہت زیادہ جھوٹ بھی بول رہی ہے۔“

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں