چین :شیان گیان گونگ بحری جہاز کے عرشے سے ( آئی این پی)چین کی انسان بردار آبدوز جیاﺅلونگ ماریانہ کی کھائی میں 6700تک جانے کا ارادہ رکھتی ہے ، منگل کے روز کا یہ مشن امسال اس کھائی میں جیاﺅلونگ کی چوتھی ڈائیو ہو گی ، جیاﺅلونگ نے پہلی ڈائیو 23کو کی اور چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے صحافی اور سائنسدانوں کے ساتھ جو گہرائی میں جانیوالی آبدوز میں سوار تھے۔
4811میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگایا ، دوسری اور تیسری ڈائیو 25اور 27مئی کو لگائی گئی ، آبدوز بالترتیب6300میٹر اور 6544میٹر کی گہرائی تک گئی ، تیسری ڈائیو بیالوجیکل نمائندے حاصل کرنے کے علاوہ سطح پر پہنچنے کے بعد مخلوقات کے جنیاتی مواد کو محفوظ رکھنے کے لئے ڈیوائسز نصب کئے گئے ، چین کی سائنسی اکادمی کے جانگ ہائی بن نے بتائی ہے ۔