بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کھلاڑیوں میں تناؤ کا انکشاف

05:48 PM, 30 May, 2017

نئی دہلی: بھارتی ہیڈ کوچ انیل کمبلے اور کھلاڑیوں کے درمیان تناؤ کا انکشاف ہوا ہے۔

بی سی سی آئی پہلے ہی نئے کوچ کی تلاش کیلئے اشتہار جاری کرچکا  ہے جس میں کمبلے اگلی مدت کیلئے آٹومیٹک طور پر امیدوار کی حیثیت سے موجود ہوں گے، مگر بھارتی میڈیا میں دعوی کیا گیا کہ کھلاڑی کمبلے سے خوش نہیں ہیں۔

سابق لیگ سپنر کی رہنمائی میں بھارت نے لگاتار  5 سیریز  جیتیں اور محدود  اوورز  کے مقابلوں میں نیوزی لینڈ  اور  انگلینڈ  کو  شکست بھی دی۔اگرچہ کھلاڑی ان کا بدستور احترام کرتے ہیں مگر کچھ سینئر اور جونیئرز نے شکایت کی ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں انیل کمبلے کی موجودگی سے خود کو بہتر محسوس نہیں کررہے، وہ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار بھی نہیں کرپاتے، اس لیے انھیں نیا کوچ درکار ہے۔

واضح رہے کہ حیران کن طور پر جب سے نئے کوچ کا اشتہار جاری ہوا ہے، اچانک بھارتی میڈیا میں انیل کمبلے کیخلاف منفی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں