لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ 12 جدید اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دے دی۔
لاہور میں وزیراعلی شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اسپورٹس کمپلیکس کے قیام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ اور قوم کا روشن مستقبل ہیں، پنجاب حکومت نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے انقلابی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں پرسرمایہ کاری روشن مستقبل پر سرمایہ کاری ہے، صوبے میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں جدید سہولتوں سے آراستہ 12 جدید اسپورٹس کمپلیکس بنانے کی منظوری دیتے ہوئے منصوبے پر فوری عملدرآمد کرانے کے احکامات بھی جاری کئے۔