لاہور: معروف گلوکارہ سارہ رضا خان نے کہا کہ ماہ رمضان میں، میں اپنی تمام فنی سرگرمیاں محدود کردیتی ہوں لیکن واحد حمد وثنا کی محفلوں میں شرکت بڑے شوق وذوق سے کرتی ہوں۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں آقا دوجہاں کے ساتھ ہونے والی محبت ہونے کی حیثیت سے اپنی ڈیوٹی سمجھتی ہوں کہ ایسی بابرکت محافل کا حصہ بنوں۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ رضا خان نے کہا کہ میوزک البم اوراس سے وابستہ میوزک پروگرام توسال بھرجاری رہتے ہیں۔ اس کے لیے ملک اوربیرون ممالک آنا جانا رہتا ہے ، لیکن ماہ رمضان کاپورا مہینا اپنے ملک میں ہی کزارنے کا مزہ آتا ہے۔ ہرروز سحروافطار کے موقع پرجب دسترخوان سجتا ہے تواس مبارک مہینے کی رحمتیں صاف دکھائی دیتی ہیں۔ اس موقع پراللہ کا شکر ادا کرنے کے علاوہ کچھ اورالفاظ زبان پرنہیں ہوتے۔ اس کے علاوہ روزے کا ثواب توہرایک مسلمان سمجھتا ہے اوریہ سب پرفرض بھی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں