اسلام آباد: تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔
جہانگیر ترین نے فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کیا اور کہا کہ روایتی پارٹیوں سے مایوس سیاستدان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں ۔ ملاقات کے بعد جہانگیر ترین اور فردوس عاشق اعوان نتھیا گلی کیلئے روانہ ہوئے۔
سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان تحریک انصاف میں شامل. #PTI pic.twitter.com/lDfKcx2xRX
— PTI (@PTIofficial) May 30, 2017
عمران خان سے ملاقات میں فردوس عاشق اعوان نے تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہوں۔
عمران خان نے ڈاکٹر فردوس کے تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ ڈاکٹر فردوس کی شمولیت سے پنجاب میں تحریک انصاف مضبوط ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں