اتحادیوں کی اسدی فوج کوعراق کی سرحد سے دور رہنے کی ہدایت

اتحادیوں کی اسدی فوج کوعراق کی سرحد سے دور رہنے کی ہدایت

دمشق/بغداد:امریکاکی قیادت میں شام اورعراق میں داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحادی فوج کے جنگی طیاروں کی مدد سے شامی فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں انتباہی پمفلٹ گرائے گئے جن میں اسدی فوج کو خبردار کیاگیا ہے کہ وہ عراق کی سرحد سے متصل علاقے التنف سے دور رہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عراقی طیاروں کی مدد سے شامی فوج کے کیمپوں پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں اسدی فوج کوتنبیہ کی گئی ہے کہ وہ عراق کی سرحد کے قریب التنف گذرگاہ سے دور رہے،ورنہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی ذمہ داری شامی فوج پرعائدکی جائے گی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراق کی سرحد کے قریب التنف کے مقام پر اتحادی طیاروں نے شامی فوج کے ایک قافلے پر اس وقت بمباری کی تھی جب وہ التنف گذرگاہ کی طرف پیش قدمی کی کوشش کررہا تھا۔

شام میں انسانی حقوق کارکنوں کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج نے شامی فوج کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ التنف شہر سے 55 کلو میٹر دور واقع ظاظا چوکی کے قریب نہ آئے۔ سماجی کارکنوں کے مطابق عراقی فوج اور حزب اللہ ملیشیا رواں ماہ کے اوائل سے عراق،اردن اور شام کی سرحد پر واقع اس اہم گذرگاہ تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں