کابل، فضائی حملہ میں طالبان کمانڈر سمیت 7 جنگجو ہلاک ہو گئے

کابل، فضائی حملہ میں طالبان کمانڈر سمیت 7 جنگجو ہلاک ہو گئے

کابل: افغانستان کے صوبہ قندوز میں طالبان کی ایک خفیہ پناہ گاہ پر فضائی حملے میں ایک سینئر کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گزشتہ صبح دشت آر پی ضلع کے علاقے ملاں کلی میں طالبان کے ایک پناہ گاہ کو نشانہ بنایا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع کے گورنر نصر الدین نظری نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کمانڈر ملا اسماعیل بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشت آر پی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ملاح اسماعیل طالبان جنگجوﺅں کی رہنمائی کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کی موت قندوز صوبہ بالغان اور صوبہ تاخر کے جنگجوﺅں کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبانوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد طالبان ہلاک ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں