ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ میری کامیابی کا راز اپنے اوپر ہونے والی تنقید خندہ پیشانی سے برداشت کرنا ہے۔اداکارہ کاجول کا کہنا تھا کہ بیس سال سے بالی وڈمیں کامیابی سکا سفر طے کر رہی ہوں۔ اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ کہ فنکار اگریہ سوچ کر کام کرے کہ اس کے کام پر تنقید نہ ہو تو ایسا ممکن نہیں اور ناکامی ملتی ہے۔ فلم سازوں کو اس بات کا مکمل اختیار ہوتا ہے کہ وہ ہمارے کام کا ہرزاویے سے جائزہ لیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میری کامیابی کا ایک بہت بڑا راز یہ بھی ہے کہ میں اپنے اوپر ہونے والی مثبت تنقید کو خوشدلی سے برداشت کرتی ہوں اور اس سے سبق حاصل کرتی ہوں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں