بابری مسجد کیس، ایڈوانی، منوہر جوشی سمیت 12 ملزمان پر فرد جرم عائد

03:23 PM, 30 May, 2017

لکھنؤ: لکھنؤ کی خصوصی سی بی آئی عدالت عدالت بابری مسجد کی شہادت کے حوالے سے 2 مقدمات کی سماعت کر رہی ہے۔ بی جے پی تینوں رہنماؤں کی عدالت آمد کے بعد ان پر فرد ِ جرم عائد کر کے انہیں ضمانت دی گئی ہے۔

بی جے پی کے تینوں لیڈران سمیت 12 افراد پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد اگلی پیشی سے ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ بابری مسجد کیس میں پہلے سے ہی 16 ملزمان پر فرد ِ جرم عائد کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو سپریم کورٹ نے ایل کے ایڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور دیگر رہنماؤں کیخلاف بابری مسجد کیس دوبارہ کھولنے کا حکم دیا تھا۔

بابری مسجد چھ دسمبر 1992 کو مسمار کی گئی تھی اور اس دن ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی ایودھیا میں ہی موجود تھے۔ انھیں وہاں جمع ہزاروں ہندو مذہبی عقیدت مندوں کے جذبات بھڑکانے اور مجرمانہ سازش کے الزامات کا سامنا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں