دبئی میں پولیس خود توپ چلا کر افطاری کا اعلان کرتی ہے

دبئی میں پولیس خود توپ چلا کر افطاری کا اعلان کرتی ہے

دبئی: مقامی پولیس نے روزے داروں کو افطاری کے لیے مطلع کرنے کی غرض سے توپ چلادی، سیاح حیران رہ گئے۔دبئی کے مشہور برج خلیفہ کے سامنے دبئی پولیس نے ایک توپ رکھی ہے جس کا مقصد روزے داروں کو روزہ کھلنے کے وقت سے آگاہ کرنا ہے ۔جس طرح ہندو پاک میں سائرن کی آواز سے روزے داوں کو افطاری کا وقت شروع ہونے کی آگاہی دی جاتی ہے۔
اسی طرح عرب ممالک کی روایت ہے کہ توپ کی آواز کے ذریعے روزے داروں کو مطلع کیا جاتا ہے۔اسی روایت پر چلتے ہوئے کیپٹن عبداللہ امینی نے بتایا کہ دبئی پولیس 50 برس پرانا رائج یونیفارم زیب تن کرتی ہے، دبئی کے رہنے والے دیگر غیر ملکی افراد بھی ذو ق شوق سے توپ چلانے کا یہ نظارہ دیکھنے کےلیے آتے ہیں۔اس موقع پر مختلف ممالک کے افراد نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں