اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان اور تحریک انصاف سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان نے جمائما سے ادھار رقم لی اس بات کو ثابت کرنا ہو گا۔ بنی گالہ جائیداد خریداری کیلئے عمران خان کا جمائما سے قرض لینا ثابت نہ ہوا تو اس کے نتائج کیا ہونگے؟۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ درخواست گزار یہ نہیں چاہتا کہ عمران خان کو سزا دلوائی جائے۔
کیس یہ ہے کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے پر عمران خان صادق و امین نہیں رہے۔ اس موقع پر نعیم بخاری نے دلائل دیئے کہ بنی گالہ کی کچھ ادائیگیاں عمران خان نے خود کیں جبکہ لندن فلیٹ کی فروخت کے بعد جمائما سے لی گئی رقم واپس کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل سے اہم سوالات کے جوابات بھی طلب کر لیے۔ کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے پھر ہو گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں