ایک وقت تھا جب سنجے دت بے حد پسند تھے،روینہ ٹنڈن

02:51 PM, 30 May, 2017

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب سنجے دت بے حد پسند تھے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنی فلم ” شب “ کے پروموشنل انٹرویوکے دوران اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے کہا کہ بچن میں میں رشی کپور کی بہت بڑی مداح تھی جب تھوڑی بڑی ہوئی تو اداکار سنجے دت مجھے بہت پسند تھے۔

میں نے ان کے ساتھ 7 فلموں میں کام کیا ،مجھے یقین نہیں ہوتا تھا کہ جو اداکار مجھے بے حد پسند ہیں ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں اس لئے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مجھے بہت ڈر ہوتا تھا۔ واضح رہے کہ روینہ ٹنڈن نے سنجے دت کے ساتھ فلم ”وجیتا“ اور” ایل او سی کارگل“ میں کام کیا۔

مزیدخبریں