بغداد کے آئس کریم پارلرمیں خودکش کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 70 زخمی

02:08 PM, 30 May, 2017

بغداد:عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں دھماکے کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 70 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ضلع کرادہ میں واقع آئس کریم پارلر کو ایک خودکش حملہ آور نے کار بم دھماکے میں نشانہ بنایا۔

ضلع کرادہ میں زیادہ تر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان آباد ہیں جبکہ دھماکہ افطار کے بعد ہوا۔اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 70 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے قبل شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے گذشتہ برس اسی قسم کے حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔گذشتہ رمضان میں کرادہ کے ہی ایک مصروف علاقے میں سڑک پر رکھا ہوا بم پھٹ گیا تھا اور ساتھ ہی کار بم دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکے کے وقت وہاں لوگ عید کے سلسلے میں شاپنگ کر رہے تھے اور تحائف کی خریداری کر رہے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں