دبئی میونسیپلیٹی حکام نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ امارات میںکہیں بھی ”پلاسٹک “ کے چاول فروخت ہو رہے ہیں ۔
میونسیپیلٹی حکام نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ” ایسی کوئی بات نہیں ہے کہ مارکیٹ میں کچھ اسطرح کے چاول فروخت ہو رہے ہیں “۔
میونسیپلیٹی حکام کا مزید کہناہے کہ ایسے چاولوں کا ابالتے ہوئے پتہ چل جاتا ہے ۔ایسے چاول پکاتے ہی پلاسٹک میں تبدیل ہو جاتے ہیں ۔
میونسیلپیٹی حکام کا مزید کہناتھا کہ انہیں جیسے ہی پتہ چلے تو وہ ان نمبروں پر فون کرکے اطلاع دیں 800900۔جبکہ اپنے طور پر ہم اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں ۔