اتھیا کی توجہ کام پر ہوئی تو اس کے ساتھ کام کروں گا،سنیل شیٹھی

01:40 PM, 30 May, 2017

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اتھیا کی توجہ کام پر ہوئی تو وہ اس کے ساتھ کام کریں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنیل شیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی اتھیا کے ساتھ کام کریں گے ،اگر وہ اپنے کام کو شوق اور توجہ سے کرے گی تو وہ بھی اس کے ساتھ ہیں ۔

اتھیا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2005ءمیں فلم ”ہیرو“ سے کیا اور آج کل وہ اپنی دوسری نئی فلم ”مبارکاں“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔سنیل کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا آہان بھی ساجد ندیاوالا کی نئی فلم میں نظر آئے گا جس کے لئے وہ بہت خوش ۔

مزیدخبریں