پشاور: رمضان سستا بازارنہ ہونے کے باعث شہریوں کی بڑ ی تعداد رعایتی نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز کا رخ کرنے لگی۔جہاں اشیامارکیٹ سے کم قیمتوں پردستیاب ہیں۔یوٹیلٹی اسٹورز میں انہیں 20سے زیادہ اشیائے خورونوش بازار سے نسبتا کم نرخوں پر مل رہی ہیں۔
سرکاری اسٹورز میں چینی 55روپے اور بیسن 125روپے فی کلوگرام کے علاوہ سستی دالیں اور مشروبات بھی دستیاب ہیں۔یہ اشیا اوپن مارکیٹ سے 25روپے فی کلوگرام تک سستے ہیں، جبکہ آٹیکا 20کلو کا تھیلا 125روپے سستا مل رہا ہے۔خیبر پختونخوا میں تقریبا800یوٹیلیٹی اسٹورزکام کررہیہیںجبکہ دوردراز علاقوں میں موبائل اسٹورز کے ذریعے عوام کو رعایتی قیمتوں پر ضرورت کی اشیا فراہم کی جارہی ہیں۔