بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا، 13 افراد ہلاک

12:14 PM, 30 May, 2017

بغداد: عراق کے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے الکرادہ میں ایک ریسٹورنٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب الکرادہ کے مقام پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر کے اس کو ملانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں۔ خیال رہے کہ الکرادہ کا علاقہ گنجان آباد ہونے کے باعث شہر کا اہم ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ ماہ صیام کے موقع پر شہریوں کا رش زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں تاہم خدشہ ہے اس کارروائی میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔

امریکا میں تعینات رہنے والے سابق امریکی سفیر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا سب سے زیادہ اس ضلع میں ساںحات پیش آئے ہیں۔ واضح رہے الکرادہ میں اس طرح کے واقعات متعدد بار پیش آ چکے ہیں جس میں سکڑوں لوگوں نے اپنی جان کی بازی ہاری۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں