لاہور: ملک بھر میں گرمی کی لہر برقرار ہے۔ میدانی علاقوں کا درجہ حرارت 50 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ جون کے ماہ میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے تاہم بارش کے سلسلے موسم میں توازن برقرار رکھنے کا سبب بن سکتے ہیں ۔
اگلے دو روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا، خصوصاً ( ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور، ڈی آئی خان، پشاور، بنوں،سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،حید رآباد، میر پور خاص، مکران، سبی اور نصیر آباد ڈویژن) میں شدید گرمی پڑے گی تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج شام کے وقت اور بہاولپور ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر اور اگلے باراہ گھنٹوں کےدوران تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کر دی۔