سابق الجزائری وزیر نے بیوی کو گولی مار دی

11:25 AM, 30 May, 2017

الجزائر: الجزائر کے سابق وزیر برائے مذہبی امورو اوقاف نے اپنی اہلیہ کو گولیاں مار کے زخمی کر دیا ۔  ”العربیہ “ کے مطابق افریقی عرب ملک الجزائر کے سابق وزیر عبدالحفیظ امقران نے اپنی اہلیہ کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں۔واقعہ دارالحکومت کے مغرب میں بزرالدہ کے مقام پر سابق وزیر امقران کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سابق وزیر کی اہلیہ کو جسم کے مختلف حصوں پر تین گولیاں لگیں جس کے بعد وہ خود ہی چل کر ہسپتال پہنچیں جہاں اس وقت بھی ڈاکٹر انکے علاج میں مصروف ہیںاور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد سابق وزیر عبدالحفیظ امقران کو مقامی پولیس تھانے بلایا گیا جہاں ان سے فائرنگ کے واقعے کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی ہے تاہم ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ پر پستول کیونکر تانی تھی۔

مزیدخبریں