کراچی: کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی جس کے باعث آدھے سے زیادہ شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ گرڈ اسٹیشنز ٹرپ ہونے سے ڈیفنس، ڈیفنس ویو، کلفٹن، محمود آباد، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، نارتھ کراچی کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔
نیو کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، گلبہار، شادمان ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی، ملیر، کھوکھرا پار، مبینہ ٹاؤن، گڈاپ سٹی اور سرجانی ٹاؤن سمیت اولڈ سٹی کے کئی علاقے بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔ حیدر آباد میں 3 روز کے دوران بجلی کا دوسرا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس سے 13 اضلاع کی بجلی معطل ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن ڈسپیچ کمپنی کی جامشورو 500 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی۔ جس کے باعث حیسکو ریجن کے 76 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی بند ہو گئی۔
بریک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے اضلاع میں حیدرآباد، جامشورو،مٹیاری، دادو، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان، بدین، ٹھٹھہ اور سجاول شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں