رمضان المبارک کے آغاز سے ہی سعودی شہریوں نے گوگل پر گھریلو خادمائیں تلاش کرنا شروع کر دیں

09:20 AM, 30 May, 2017

ریاض:سعودی عرب میں رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی سب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت محسوس ہوتی ہے کہ وہ ہیں "گھریلو خادمائیں" ۔سعودی عرب میں رمضان کا آغاز 27 مئی سے ہوا تھا۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق رمضان کا آغاز ہونے سے کچھ گھنٹے قبل گوگل نے سعودیوں کو 467,000 صفحات پیش کیے جو کہ ’’سعودی عرب میں گھریلوملازمہ کی تلاش‘‘ کے نام سے کی گئی ریسرچ کے بعد دیئے گئے تھے۔ 

جب کہ گوگل نے’’گھریلو ملازمہ کی اسپانسرشپ کی ٹرانسفر‘‘ اور ’’ایک ماہ کے لئے گھریلو ملازمہ ہائیر کرنے‘‘ کے نام سے ہونے والی ریسرچ کے نتیجے میں گوگل نے 257,000 صفحات پیش کئے۔ 

اسپانسرشپ ٹرانسفر کی فیس 15,000 سعودی ریال سے بڑھ کر 35,000 سعودی ریال ہوچکی ہے ۔ اس فیس میں قومیتوں کے حساب سے ردبدل واقع ہوتا ہے۔ 
رمضان میں خاندانوں کی جانب سے گھریلو ملازمہ کی مانگ بڑھ جاتی ہے، جب کہ اس ماہ میں گھریلو ملازمہ زیادہ رقم کی مانگتی ہیں۔

مزیدخبریں