مسجد کی قبلہ رخ دیوار میں قوس نما طاق محراب کہلاتی ہے۔اسی محراب سے کعبۃ اللہ کے رُخ کا تعیّن ہوتا ہے۔امام پنج وقتہ نماز کی امامت کے لیے اسی محرا ب میں کھڑا ہوتا ہے اور مقتدی اس کی اقتدا کرتے ہیں۔
بڑی مساجد میں محراب کے ساتھ ہی بالعموم لکڑی کا بنا ہوا منبر ہوتا ہے جہاں بیٹھ کر امام وعظ کرتا اور اس پر کھڑے ہوکر جمعہ اور عیدین کا خطبہ پڑھتا ہے۔
مساجد کی محرابوں میں خوب صورت نقش ونگار بنائے جاتے ہیں ۔پرانے وقتوں میں محراب میں آیات قرانی کی خطاطی کی جاتی تھی یا لوح قرآنی کندہ کی جاتی تھیں۔آج کے جدید دور میں نئی تعمیر ہونے والی مساجد میں محراب میں سنگ مرمر یا خوب صورت نقش ونگار والی ٹائیلیں لگائی جاتی ہیں ۔ان پر اسمائے حسنیٰ لکھے ہوتے ہیں یا آیۃالکرسی اور دوسری آیات لکھی جاتی ہیں۔اس ویڈیو میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے محراب سمیت دوسری تفصیلات ملاحظہ کیجیے ۔