ہاشم آملہ نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملا نے تیز ترین سات ہزار رنز بنا کر ویرات کوہلی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہاشم آملا نے 55 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ہاشم آملہ نے بھارتی کپتان کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملا نے تیز ترین سات ہزار رنز بنا کر  بھارتی  کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جا رہی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہاشم آملا نے 55 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے یہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔
ہاشم آملا سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستانی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے صرف 161 اننگز میں سات ہزار رنز مکمل کیے تھے لیکن آملا نے 150ویں انگز میں ہی یہ کارنامہ انجام دے دیا۔یاد رہے کہ ہاشم آملا اس سے قبل تیز ترین دوہزار، تین ہزار، چار ہزار، پانچ ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔