کراچی: قصبہ کالونی میں بچی سمیت 4 افراد ہوائی فائرنگ سے زخمی

09:28 PM, 30 Mar, 2025

کراچی: عید الفطر کے چاند کی رویت کے ساتھ ہی کراچی میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والی گولی سے 9 سالہ بچی عافیہ زخمی ہوگئی۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسی طرح، فرنٹیئر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حیدری کے قریب ایک اور شخص کو بھی گولی لگنے کے باعث زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔

ریکسیو کے مطابق، میاں والی کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے فائر کی جانے والی گولی سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
 
 

مزیدخبریں