عیدالفطر پر گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سوئی سدرن کا خصوصی شیڈول

09:01 PM, 30 Mar, 2025

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عیدالفطر کے دوران گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق، عیدالفطر کے تینوں دنوں میں گیس کے تمام والوز فل پریشر سے آن کیے جائیں گے۔ عید کے تمام دنوں میں رات 12 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی، جبکہ چاند رات کو بھی گیس دینے کا شیڈول رات 12 بجے تک طے کیا گیا ہے۔

یہ اقدام عید کے دوران صارفین کو گیس کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لئے کیا گیا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
 

مزیدخبریں