حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کردی

01:50 PM, 30 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

غزہ : مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حماس نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

حماس کے سربراہ خلیل الحیا کے مطابق، مصر اور قطر کی جانب سے دو روز قبل موصول ہونے والی نئی جنگ بندی تجویز پر حماس نے مثبت جواب دیا ہے اور وہ اس پر متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اسرائیل بھی اس نئی تجویز پر اعتراض نہیں کرے گا۔

خلیل الحیا نے مزید کہا کہ حماس غزہ میں حکومتی طاقت سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہے، تاہم مسلح مزاحمتی گروپ اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دوسری جانب، اسرائیل نے نئی جنگ بندی تجویز پر ابھی تک اپنا واضح موقف نہیں دیا۔

مزیدخبریں