سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے

10:33 AM, 30 Mar, 2025

نیوویب ڈیسک

ریاض : سعودی عرب اور امارات میں عیدالفطر آج مذہبی جو ش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں  نماز عید کے لیے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں  20 لاکھ تک افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔ مسجد الحرام میں امام کعبہ، شیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کا خطبہ دیا اور امامت کرائی، جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں امام شیخ عبداللہ نے عید کی نماز پڑھائی۔

خادم حرمین شریفین، شاہ سلمان نے عید الفطر کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ رمضان کے دوران  عمرہ زائرین کی خدمت کا موقع ملا۔ انہوں نے  مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشقت کو سراہا جو زائرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔

 قطر،دبئی ،  بحرین، کویت، ترکی اور روس میں بھی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ دبئی کے  القصص میں 15 ہزار افراد نے عید الفطر کی نماز ادا کی، جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ ابوظہبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی عید کے اجتماعات جمع ہوئے۔

دوسری جانب فلسطین میں  ظلم و بربریت کا شکار مسلمان بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔ بے گھر مسلمان کھلے آسمان تلےمسائل کے ساتھ عید کی نماز ادا کر رہے ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، جس میں ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور نماز کے بعد دعا بھی کرائی گئی ۔

فرانس اور امریکہ کے کچھ ممالک میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ عمان، بھارت، ملیشیا، انڈونشیا اور برونائی میں  عید الفطر پیر (31 مارچ) کو منائی  جائے گی۔ البتہ برطانیہ میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔

مزیدخبریں