اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ اور بلوچستان بارایسوسی ایشن نے ہائی کورٹ کے چھ ججز کے خط پر تحقیقاتی کمیشن مسترد کردیا اور چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔
وفاقی کابینہ کے بنائے کمیشن پر دونوں وکلا تنظیموں کاردعمل سامنے آیا ہے ۔دونوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کے معاملے پر حکومتی کمیشن کو مسترد کیا ہے۔
بلوچستان بار کونسل نے ججز خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی کمیشن کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے آئندہ کا لائحہ عمل جل ایک اور اجلاس میں سامنے لائیں گے۔
مطالبہ کیا گیاہے کہ ججز خط پر ازخود نوٹس لیکر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، ججز خط کے معاملے پر بلوچستان بار نے از خود نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔