جسٹس تصدیق حسین جیلانی کی سربراہی میں کمیشن کو مسترد کرتے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

08:31 PM, 30 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :  تحریک انصاف  نے جسٹس (ر)تصدق حسین جیلانی کی کمیشن سربراہی مسترد کرتے ہوئےمیمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن کے طرز پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ ہم اس کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، صرف حاضر سروس ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، ہم ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میمو گیٹ اور الیکشن انکوائری کمیشن طرز پر کمیشن بنایا جائے جسے اس وقت کے چیف جسٹس ناصر الملک نے ہیڈ کیا تھا۔

مزیدخبریں