حکومتی فیصلہ نہیں مانتے، جسٹس تصدق حسین جیلانی کی تعیناتی چیلنج کریں گے: شیر افضل مروت

حکومتی فیصلہ نہیں مانتے، جسٹس تصدق حسین جیلانی کی تعیناتی چیلنج کریں گے: شیر افضل مروت

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس تصدق جیلانی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 ایکس پر اپنے اکاؤنٹ  پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا کہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی اس کمیشن کے لیے انتہائی مس فٹ ہیں، ان کی تعیناتی چیلنج کی جائے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مشاورت کے بعد تصدق جیلانی کی تعیناتی چیلنج اور آئندہ کا لائحہ عمل دے گی۔

مصنف کے بارے میں