یہ کسی کی ذاتی خواہش ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا: بابر اعوان

05:33 PM, 30 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ چیف جسٹس کے استعفے کا مطالبہ کسی کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے لیکن یہ پی ٹی آئی کا مطالبہ نہیں ہے۔ میں تمام اجلاسوں میں ہوں وہاں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن اور دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے بعد چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

مزیدخبریں