کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر اور نام کا استعمال ہائیکورٹ میں چیلنج

 کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر اور نام کا استعمال ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: نواز شریف کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر اور نام کا استعمال ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا گیا۔ درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کے نام سے کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔درخواست میں نواز شریف، حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے نواز شریف کسان کارڈ کے اجراء کا اعلان کیا،سیاسی رہنما کی عوام کے ٹیکسوں سے تشہیر نہیں کی جاسکتی۔ قانون کے تحت پارٹی جھنڈے یا لیڈر کی تصاویر کی تشہیر نہیں کی جاسکتی۔

کسان کارڈ کا نواز شریف کے نام سے اجراء بھی غیر قانونی ہے،عوام کے ٹیکسوں کے پیسے ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ 

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کے نام اور پارٹی جھنڈے کی تشہیر  اور  نواز شریف کے نام سے کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

مصنف کے بارے میں